کراچی۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) گزشتہ ہفتے کے دوران غیر ملکی قرضوں اور دیگر سرکاری مد میں 62 کروڑ 77 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15ارب ڈالرز کی سطح سے کم ہو کر 14ارب ڈالرز کی سطح پر آگئے جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر بھی 9 ارب ڈالرز کی سطح سے کم ہو کر8 ارب ڈالرز کی سطح پر رہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان …
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14ارب ڈالرز کی سطح پر آگئے

مزید خبریں
کراچی۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) گزشتہ ہفتے کے دوران غیر ملکی قرضوں اور دیگر سرکاری مد میں 62 کروڑ 77 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15ارب ڈالرز کی سطح سے کم ہو کر 14ارب ڈالرز کی سطح پر آگئے جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر بھی 9 ارب ڈالرز کی سطح سے کم ہو کر8 ارب ڈالرز کی سطح پر رہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 28 ستمبرکو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 89 کروڑ 32 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے، اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 62 کروڑ 77 لاکھ ڈالرز کی کمی سے 8 ارب 40 کروڑ 85 لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 لاکھ ڈالرز کمی سے 6 ارب 48 کروڑ 47 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔








