ملک میں منظور شدہ گیس سکیموں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا‘ وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ملک میں منظور شدہ گیس سکیموں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر ثمینہ سعید کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بین الوزارتی کمیٹی برائے گیس نے ترقیاتی سکیموں کے تحت اپریل 2018ءمیں ضلع صوابی کے علاقے چارباغ سے …

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ملک میں منظور شدہ گیس سکیموں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر ثمینہ سعید کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بین الوزارتی کمیٹی برائے گیس نے ترقیاتی سکیموں کے تحت اپریل 2018ءمیں ضلع صوابی کے علاقے چارباغ سے شوانڈ تک گیس کی فراہمی کی سکیم تجویز کی تھی۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن کی پابندی کے باعث اسے کابینہ سے منظوری نہ مل سکی۔ انہوں نے کہا کہ جو سکیمیں بھی منظور شدہ ہیں ان پر عمل کیا جائے گا کیونکہ فنڈز کا بھی مسئلہ ہوتا ہے۔