مجموعی قومی برآمدات میں ٹیکسٹائل کے شعبہ کی برآمدات کا حصہ 60 فیصد ہے

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) مجموعی قومی برآمدات میں ٹیکسٹائل کے شعبہ کی برآمدات کا حصہ 60 فیصد تک ہے جبکہ پاکستان کپاس پیدا کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے اور ملک کی معیشت میں ٹیکسٹائل کے شعبہ کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ عالمی بینک گروپ کا ادارہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) پاکستان میں ٹیکسٹائل کے شعبہ کی استعدادکار میں بہتری، …

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) مجموعی قومی برآمدات میں ٹیکسٹائل کے شعبہ کی برآمدات کا حصہ 60 فیصد تک ہے جبکہ پاکستان کپاس پیدا کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے اور ملک کی معیشت میں ٹیکسٹائل کے شعبہ کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ عالمی بینک گروپ کا ادارہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) پاکستان میں ٹیکسٹائل کے شعبہ کی استعدادکار میں بہتری، توانائی کے ضیاع کو روکنے اور گرین ہا¶س گیسز کے اخراجات میں کمی کیلئے معاونت فراہم کرے گا۔ آئی ایف سی پاکستان کے کنٹری مینجر ندیم صدیقی نے کہا ہے کہ آئی ایف سی نے امریکہ کی ایک کمپنی سے معاہدہ کیا ہے جس کے تحت پاکستان میں ٹیکسٹائل کی صنعت کی کارکردگی میں بہتری اور لمبی مدت کیلئے پائیدار استحکام کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں گے۔

مزید خبریں