اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2018ءکے دوران العابد سلک ملز کے بعداز ٹیکس خسارہ میں 96.5 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال 2018ءکیلئے کمپنی کا بعداز ٹیکس خسارہ 12 ملین روپے تک کم ہو گیا جبکہ مالی سال 2017ءکے دوران العابد سلک ملز کا خالص خسارہ …
گذشتہ مالی سال 2018ءکے دوران العابد سلک ملز کے بعداز ٹیکس خسارہ میں 96.5 فیصد کی کمی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2018ءکے دوران العابد سلک ملز کے بعداز ٹیکس خسارہ میں 96.5 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال 2018ءکیلئے کمپنی کا بعداز ٹیکس خسارہ 12 ملین روپے تک کم ہو گیا جبکہ مالی سال 2017ءکے دوران العابد سلک ملز کا خالص خسارہ 342.45 ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح مالی سال 2017ءکے مقابلہ میں مالی سال 2018ءکے دوران کمپنی کے بعداز ٹیکس خسارہ میں 330.45 ملین روپے یعنی 96 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔








