وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کرپشن پر کریک ڈاﺅن، بیرونی سرمایہ کاری پر توجہ اور کاروبار میں سہولت ہماری معاشی پالیسی کے تین بنیادی جزو ہیں، حکومت نے ایک ماہ میں جس تیزی سے کام کیا ہے اس کی مثال 70 سالوں میں نہیں ملتی، بہت سی معلومات پہلے سے موجود تھیں تاہم اس کا …

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کرپشن پر کریک ڈاﺅن، بیرونی سرمایہ کاری پر توجہ اور کاروبار میں سہولت ہماری معاشی پالیسی کے تین بنیادی جزو ہیں، حکومت نے ایک ماہ میں جس تیزی سے کام کیا ہے اس کی مثال 70 سالوں میں نہیں ملتی، بہت سی معلومات پہلے سے موجود تھیں تاہم اس کا نوٹس گزشتہ ادوار میں نہیں لیا گیا، احتساب کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، بغیر استحقاق کے جہاز استعمال کرنے پر شہبازشریف کو 35 کروڑ روپے کا نوٹس جاری کیا جارہا ہے، سینیٹر مشاہد اللہ کو بیرون ملک علاج پر سرکاری خزانے سے ادا ہونے والے 54ہزار پاﺅنڈ واپس کرنا ہوں گے، سول ایوی ایشن اتھارٹی میں مسلم لیگ (ن) کے دور میں دی گئی ترقیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے، ہمارا مو¿قف ہے کہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں نواز شریف دور کے منصوبوں کا آڈٹ موجودہ حکومت جبکہ ہمارے دور کے منصوبوں کاآڈٹ اپوزیشن کرے، پی اے سی کی سربراہی بے شک تحریک انصاف کو نہ دیں تاہم اس پر غیر جانبدار ممبر تعینات کیاجائے، سید فخر امام اس حوالے سے بہتر انتخاب ہو سکتے ہیں، 157 نان فائلرز کو نوٹس جاری کئے جاچکے ہیں۔ وہ جمعہ کو یہاں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔