ملک سے جیولری کی برآمدات میں 76 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی دومہینوں میں ملک سے جیولری کی برآمدات میں 76 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اور اگست 2018ءکے دوران پاکستان نے جیولری کی برآمدات سے 1.054 ملین ڈالرکازرمبادلہ کمایاجو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 76 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ …

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی دومہینوں میں ملک سے جیولری کی برآمدات میں 76 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اور اگست 2018ءکے دوران پاکستان نے جیولری کی برآمدات سے 1.054 ملین ڈالرکازرمبادلہ کمایاجو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 76 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے جیولری مصنوعات کی برآمدات سے 0.597 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔اسی عرصہ میں ملک سے قیمتی پھتروں کی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مالی سال کے ابتدائی دوماہ میں پاکستان نے قیمتی پھتروں کی برآمدات سے 0.571 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 0.35 فیصد کم ہے ۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے قیمتی پھتروں کی برآمدات سے 0.573 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا تھا۔

مزید خبریں