حکومت کی جانب سے گھر فراہم کرنے والا منصوبہ چند دنوں میں سامنے آجا ئے گا جس سے ملازمتیں بھی ملیں گی، ندیم افضل چن

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) پی ٹی آئی کے رہنما سابق چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ1985 ءسے کسی نہ کسی صورت میں برسر اقتدار رہنے والے لوگ پی ٹی آئی سے چند روزہ حکومت کا حساب مانگ رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) کو ،ایل ڈی اے ،آشیانہ ہاوسنگ سکیم اور قرض اتارو ملک سنوارو کا حساب دینا ہے۔ جمعہ کو یہاں …

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) پی ٹی آئی کے رہنما سابق چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ1985 ءسے کسی نہ کسی صورت میں برسر اقتدار رہنے والے لوگ پی ٹی آئی سے چند روزہ حکومت کا حساب مانگ رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) کو ،ایل ڈی اے ،آشیانہ ہاوسنگ سکیم اور قرض اتارو ملک سنوارو کا حساب دینا ہے۔ جمعہ کو یہاں اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو تھوڑا صبر سے کام لینا چاہئے یہ پی ٹی آئی کی حکومت پر الزام تراشیاں کرکے سمجھتے ہیں کہ ان کے گزشتہ 33 سال کا حساب بھی موجودہ حکومت نے دینا ہے ، یہ سمجھتے ہیں کہ ایل ڈی اے ،آشیانہ ہاوسنگ سکیم اور قرض اتارو ملک سنوارو کا حساب بھی موجودہ حکومت نے دینا ہے ، ان کو ایسی باتیں سوچ سمجھ کرکرنی چاہییں۔ سابق حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کے اعتراض کے باوجود بجٹ پیش کیا۔وقت نے ثابت کیا کہ اپوزیشن کا موقف درست تھا کیونکہ پی ٹی آئی حکومت کودوبارہ بجٹ پیش کرنا پڑا گزشتہ حکومت نے بجٹ میں ڈرامائی اعداد و شمار پیش کئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں سٹیل مل، پی آئی اے ،انرجی سیکٹر جیسے ادارے دیوالیہ ہو گئے ہیں ، توانائی بحران کے حوالے سے گردشی قرضے بہت بڑا مسئلہ ہے اس ساری صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے۔