چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ملک بھر کے اساتذہ کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ کرام کا نہ صرف قوموں کی تعمیر میں اہم کردار ہے بلکہ دنیا کو مقام دانش ، امن اور معاشی و سماجی ترقی کا مرکز بنانے میں بھی ان کی کلیدی اہمیت ہے۔ اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے …

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ملک بھر کے اساتذہ کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ کرام کا نہ صرف قوموں کی تعمیر میں اہم کردار ہے بلکہ دنیا کو مقام دانش ، امن اور معاشی و سماجی ترقی کا مرکز بنانے میں بھی ان کی کلیدی اہمیت ہے۔ اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اساتذہ زندگی بھر کےلئے اس شعبہ کا انتخاب کر کے نوجوان نسل کے دل ودماغ پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں اور انہیں معاشرے کا کار آمد فرد بناتے ہیں۔ قومیں نئی نسل میں اپنی اقدار و روایات کی تشکیل جن اداروں کے ذریعے کام کیا کرتی ہیں ان میں اساتذہ سرفہرست ہیں۔