وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے ورکرز اینڈ ای او بی آئی پنشنرز ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے نمائندہ وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے ورکرز اینڈ ای او بی آئی پنشنرز ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے ایک نمائندہ وفد نے چیئرمین ملک نور حسین کی سربراہی میں جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ وفد میں چیف آرگنائزر محمد اقبال لودھی، محمد اسلم عباسی اور دیگر شامل تھے۔ وفد نے وفاقی وزیر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور اپنے مطالبات …

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے ورکرز اینڈ ای او بی آئی پنشنرز ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے ایک نمائندہ وفد نے چیئرمین ملک نور حسین کی سربراہی میں جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ وفد میں چیف آرگنائزر محمد اقبال لودھی، محمد اسلم عباسی اور دیگر شامل تھے۔ وفد نے وفاقی وزیر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ کی بہتری کیلئے سب سے پہلے اس کا آڈٹ کرایا جائے، ادارہ کو نقصان پہنچانے والے اور کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن بڑھا کر کم از کم 10 ہزار کی جائے۔ وفاقی وزیر نے وفد کی معروضات غور سے سنیں اور انہیں جلد حل کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بیواﺅں اور یتیموں کے حقوق کا ہر حال میں تحفظ کیا جائے گا، نہ صرف انہیں حقوق دلوانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے بلکہ کرپشن کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ وفد نے وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔