وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر کی ملاقات ، انسانی حقوق کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے جمعہ کو پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور جرمنی میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر جرمن سفارتخانہ کے انسانی حقوق کے قونصلر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی …

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے جمعہ کو پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور جرمنی میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر جرمن سفارتخانہ کے انسانی حقوق کے قونصلر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ موجودہ حکومت جامع حکمت عملی کے تحت تمام ملک میں مساوی بنیادوں پر انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ حکومت اس حوالہ سے درپیش مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، انسانی حقوق سے متعلق موجودہ قوانین پر بہتر عملدرآمد اور نئی قانونی سازی بھی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت انسانی حقوق نے خواتین کے وراثتی حقوق کے حوالہ سے مو¿ثر آگاہی مہم چلائی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔