رسالپور ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان ائیر فورس اکیڈمی اصغرخان میں 121ویں کمبیٹ سپورٹ کورس کی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی۔ڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف(ٹریننگ) ائیر مارشل شاہد اختر علوی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔معزز مہمان کی اکیڈمی آمد پر ائیر آفیسر کمانڈنگ پی ای ایف اکیڈمی اصغر خان ائیر وائس مارشل ندیم صابر نے ان کا استقبال کیا۔ تقریب میں کل 41ایوی ایشن کیڈٹس گریجویٹ ہوئے۔ مہمانِ …
پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں 121ویں کمبیٹ سپورٹ کورس کی گریجویشن تقریب کا انعقاد

مزید خبریں
رسالپور ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان ائیر فورس اکیڈمی اصغرخان میں 121ویں کمبیٹ سپورٹ کورس کی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی۔ڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف(ٹریننگ) ائیر مارشل شاہد اختر علوی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔معزز مہمان کی اکیڈمی آمد پر ائیر آفیسر کمانڈنگ پی ای ایف اکیڈمی اصغر خان ائیر وائس مارشل ندیم صابر نے ان کا استقبال کیا۔ تقریب میں کل 41ایوی ایشن کیڈٹس گریجویٹ ہوئے۔ مہمانِ خصوصی نے گریجویٹ ہونے والے کیڈٹس میں برانچ کا نشان اور کورس میں بہترین کارکردگی کی ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ سارجنٹ محمد ارسلان کو عطا کی۔ تقریب میں پی اے ایف اکیڈمی کی” بریوہارٹ فارمیشنز”نے مسحور کن مظاہرہ پیش کیا۔ تقریب میں اعلیٰ فوجی اور سول حکام ، غیر ملکی عہدیداران اور گریجو یٹ ہو نے والے ایوی ایشن کیڈٹس کے والدین اور مہمانوں نے شرکت کی۔








