اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے پاکستان میں مقیم تقریباً 14لاکھ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کارڈز میں 30جون 2019 تک توسیع کے حکومت پاکستان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس فیصلے سے ان افغان مہاجرین کو ریلیف ملے گا جو غیر یقینی صورتحال اور مشکلات سے دو چار ہیں۔یہ بات پاکستان میں یو این ایچ …
اقوام متحدہ کا پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کارڈز میں 30جون 2019 تک توسیع کے حکومت پاکستان کے فیصلے کا خیر مقدم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے پاکستان میں مقیم تقریباً 14لاکھ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کارڈز میں 30جون 2019 تک توسیع کے حکومت پاکستان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس فیصلے سے ان افغان مہاجرین کو ریلیف ملے گا جو غیر یقینی صورتحال اور مشکلات سے دو چار ہیں۔یہ بات پاکستان میں یو این ایچ سی آر کی کنٹری نمائندہ رویندینی نے جمعہ کو وزیر اعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ارباب شہزاد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے تقریباً چار دہائیوں تک افغان مہاجرین کی میزبانی کیلئے پاکستانی عوام اور حکومت کو سراہا اور کہا کہ ان تمام وقتوں میں پاکستان نے ایک مثالی میزبان کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو این ایچ سی آر افغان مہاجرین کی محفوظ اورباعزت رضاکارانہ واپسی سے متعلق حکومت پاکستان کی کسی بھی پالیسی کی حمایت اور عالمی برادری سے پاکستان کی امداد کا مطالبہ جاری رکھے گی۔ یو این ایچ سی آر کی نمائندہ نے مشیر کو 27اور 28نومبر کو جینوا میں افغان حکومت اور اوام متحدہ کے زیر اہتمام وزارتی کانفرنس کے بارے میں بھی بریف کیا اور کہا کہ کانفرنس کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔








