علامہ ایاز ظہیر ہاشمی کا تحریک انصاف سے قطعاً کوئی تعلق نہیں، سیکرٹری جنرل ارشد ڈار

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد ڈار نے کہا ہے کہ علامہ ایاز ظہیر ہاشمی کا تحریک انصاف سے قطعاً کوئی تعلق نہیں ہے۔ تحریک انصاف ان سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کرتی ہے۔ جمعہ کو مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص تحریک انصاف کا حصہ ہے اور نہ ہی …

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد ڈار نے کہا ہے کہ علامہ ایاز ظہیر ہاشمی کا تحریک انصاف سے قطعاً کوئی تعلق نہیں ہے۔ تحریک انصاف ان سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کرتی ہے۔ جمعہ کو مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص تحریک انصاف کا حصہ ہے اور نہ ہی اسے کوئی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس حوالے سے قائم کیا جانے والا تاثر غیر حقیقی ہے جس سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں۔