معذور افراد ، بچوں اور خواتین کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی

اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ معذور افراد ، بچوں اور خواتین کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چارنئے بڑے ہسپتال بنائے جائیں گے اورصحت کے شعبے کو اپ گریڈ کر کے ہیلتھ سٹی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز اسلام آباد کے …

اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ معذور افراد ، بچوں اور خواتین کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چارنئے بڑے ہسپتال بنائے جائیں گے اورصحت کے شعبے کو اپ گریڈ کر کے ہیلتھ سٹی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز اسلام آباد کے ہسپتالوں کے اچانک دورہ کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔ وزیر صحت نے کہا کہ معذور افراد ، بچوں ،خواتین کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔انھوں نے کہا کہ غربت کی وجہ سے لوگ اپنا علاج نہیں کرا سکتے کے پی کے طرز پر پورے ملک میں ہیلتھ کارڈ کا دائرہ وسیع کر رہے ہیں ۔پمز پولی کلینک اور نرم ہسپتال کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا تاکہ صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائی جائیں۔عامر محمود کیا نی نے کہا کہ اسلام آباد میں صحت کے شعبے کو اپ گریڈ کر کے ہیلتھ سٹی بنایا جائے گا تاکہ صوبے بھی ہماری پیروی کرتے ہوئے اس طرح کے اقدامات کریں کیونکہ علاج غریبوں کا حق ہے۔