سپیکر اسد قیصر کا صوابی میں وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کے قیام کا اعلان

صوابی۔06 اکتوبر(اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی میں وفاقی حکومت کی جانب سے وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کے قیام کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ کٹیگری بی کے حامل اس جدید ترین ہسپتال میں تمام طبی سہولیات میسر ہوگی‘ محکمہ صحت کے مجاز حکام فوری طور پر اس ہسپتال کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کے علاوہ پی سی ون بنا کر ارسال کریں تاکہ اس ہسپتال …

صوابی۔06 اکتوبر(اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی میں وفاقی حکومت کی جانب سے وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کے قیام کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ کٹیگری بی کے حامل اس جدید ترین ہسپتال میں تمام طبی سہولیات میسر ہوگی‘ محکمہ صحت کے مجاز حکام فوری طور پر اس ہسپتال کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کے علاوہ پی سی ون بنا کر ارسال کریں تاکہ اس ہسپتال پر جلد از جلد کام شروع کیا جا سکے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور میں پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن صوابی اور پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن ( باچا خان میڈیکل کمپلیکس ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ، گجو خان میڈیکل کالج) کی مشترکہ حلف بر داری سے خطاب کے دوران کیا۔