راولپنڈی۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں صوبے میں سیکورٹی کی صورتحال، اقتصادی راہداری منصوبوں پر پیش رفت اور خوشحال بلوچستان پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم کا کوئٹہ ایئر بیس پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید …
وزیراعظم عمران خان کا سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کا دورہ

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں صوبے میں سیکورٹی کی صورتحال، اقتصادی راہداری منصوبوں پر پیش رفت اور خوشحال بلوچستان پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم کا کوئٹہ ایئر بیس پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے استقبال کیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور وفاقی وزراءبھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم کو اس موقع پر صوبے میں سیکورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ انہیں خوشحال بلوچستان پروگرام کے علاوہ اقتصادی ترقی کے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو اقتصادی راہداری منصوبوں کی سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کو پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ مشترکہ قومی جدوجہد سے ہی صوبے اور ملک میں امن و خوشحال ہو گی، بلوچستان کی ترقی، امن و استحکام کے لئے سیکورٹی فورسز کا کردار قابل تحسین ہے۔ اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں استحکام کے بعد اب ہماری توجہ بلوچستان پر ہے، جو پاکستان کا اقتصادی مستقبل ہے۔








