کراچی۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ معروف خواتین معاشرے میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لئے کردار ادا کریں۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو گورنر ہاﺅس میں خواتین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صدرمملکت نے کہا کہ اکتوبر بریسٹ کینسر سے آگاہی کا مہینہ ہے جس کے بارے میں شعور اجاگر کیا جانا ضروری ہے۔ انہوں …
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی خواتین کے وفد سے گفتگو

مزید خبریں
کراچی۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ معروف خواتین معاشرے میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لئے کردار ادا کریں۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو گورنر ہاﺅس میں خواتین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صدرمملکت نے کہا کہ اکتوبر بریسٹ کینسر سے آگاہی کا مہینہ ہے جس کے بارے میں شعور اجاگر کیا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرض کی جلد تشخیص، روک تھام اور علاج ترجیح ہونا چاہیئے۔ صدر مملکت نے کہا کہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں خواتین اور ممتاز شخصیات بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی مہم چلائیں۔ ملاقات میں صدرمملکت نے ”پنک ربن“ لگا کر بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لئے اظہار یکجہتی کیا۔








