پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد کاشف اشفاق کا پی ایف سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے خطاب

لاہور ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ پی ایف سی کے زیر اہتمام دسویں 3 روزہ انٹیریئرز پاکستان میگا نمائش میں بڑی تعداد میں شرکت کے لیے غیر ملکی فرنیچر سازوں اور سرمایہ کاروں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے، نمائش ایکسپو سینٹر لاہور میں 14 دسمبر سے شروع ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انھوں پی …

لاہور ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ پی ایف سی کے زیر اہتمام دسویں 3 روزہ انٹیریئرز پاکستان میگا نمائش میں بڑی تعداد میں شرکت کے لیے غیر ملکی فرنیچر سازوں اور سرمایہ کاروں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے، نمائش ایکسپو سینٹر لاہور میں 14 دسمبر سے شروع ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انھوں پی ایف سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ نمائش کے حوالے سے متعلقہ افراد، اداروں اور بین الاقوامی مارکیٹ میں بہت زیادہ دلچسپی پائی جاتی ہے جو اس صنعت کی ترقی اور کاروبار کے فروغ کے لیے وسیع مواقع فراہم کرے گی۔ میاں محمد کاشف اشفاق نے کہا کہ لوگوں کو ہاتھ سے تیار شدہ فرنیچر کی طرف مائل کرنا پی ایف سی کا مشن ہے،اس مرتبہ پھر پاکستانی فرنیچر سازوں کو چین، اٹلی، سنگاپور، امریکا، آسٹریلیا، جاپان، فلپائن، برطانیہ، بلغاریہ، ڈنمارک، نیپال، سری لنکا، انڈونیشیا اور ویت نام سمیت دیگر ممالک سے نمائش میں شرکت کرنے والے وفود کے ساتھ نیٹ ورکنگ اور مارکیٹنگ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نمائش کے دوران نوجوان ڈیزائنرز اور آرکٹیکٹس کو مارکیٹ کے رجحانات کے مشاہدے اور پروفیشنلز کے ساتھ روابط بڑھانے کا موقع بھی فراہم کریں گے۔

مزید خبریں