دبئی۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) ٹی 10 لیگ کے آئیکون پلیئرز شاہد آفریدی اور وریندر سہواگ نے کہا ہے کہ ٹی 10 لیگ سے شائقین کرکٹ کی دلچسپی میں مزید اضافہ ہوگا، یہ ایک اچھا فارمیٹ ہے اور شائقین کم وقت میں انٹرٹینمنٹ کا بہترین موقع ملے گا، لیگ کے انعقاد سے کرکٹ کے اولمپکس گیمز میں شمولیت کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دبئی میں ٹی 10 لیگ کی تشہری مہم کے سلسلے میں منعقدہ ٹاک شو میں کیا۔ ٹاک شو میں لیگ کے چیئرمین نواب شجیع الملک نے بھی شرکت کی۔ سابق پاکستانی آل راﺅنڈر بوم بوم آفریدی نے کہا ہے کہ لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ انہیں کم وقت میں انٹرینٹمٹ کا موقع ملے اور میرے خیال میں اس سے بہتر کوئی آپشن نہیں، لیگ سے کرکٹرز کو بھی کھیلنے کے مزید مواقع میسر آئیں گے اور وہ زیادہ عرصے تک کرکٹ کھیل سکیں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=116636