33.2 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںآئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی، ہانگ کانگ کے...

آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی، ہانگ کانگ کے کرکٹرز ندیم، حسیب اور عرفان کو معطلی کا سامنا

- Advertisement -

دبئی ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر ہانگ کانگ کے تین کھلاڑیوں ندیم احمد، حسیب امجد اور عرفان احمد کو معطل کر دیا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہانگ کانگ کے تینوں کھلاڑیوں ندیم، حسیب اور عرفان کو میچ فکسنگ سے متعلق الزامات کا سامنا ہے، عرفان کے خلاف نو جبکہ حسیب اور ندیم کے خلاف پانچ، پانچ چارجز ہیں۔ تینوں کھلاڑیوں کو جواب جمع کرانے کیلئے دو ہفتوں کی مہلت دی گئی ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ الزامات ثابت ہونے پر کھلاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=116720

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں