- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف)کے زیر اہتمام نیشنل ڈویلپمنٹ ٹینس کیمپ میں اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبرپختونخوا سے کھلاڑیوں نے شرکت کرکے تربیت حاصل کی۔ منگل کو پی ٹی ایف کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈویلپمنٹ ٹینس کیمپ 24 ستمبر سے 6 اکتوبر تک پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد کیا گیا تربیتی کیمپ میں اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے انڈر14-، انڈر16- اور انڈر 8- کیٹیگری کے مرد کھلاڑیوں نے شرکت کی اور انہیں نیشنل ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر ہیڈ کوچ عاصم شفیق اور اسسٹنٹ کوچ محمود خان نے جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=116732
- Advertisement -