30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان کا انٹرویو

پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان کا انٹرویو

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان نے کہا ہے کہ ملک میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے سکولز، کالجز اور یونیورسٹی سطح پر سکواش کورٹس کی ضرورت ہے، پشاور سکواش کا گڑھ ہے جہاں سے 7 نامور کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ بدھ کو ”اے پی پی“ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن نے رواں سال پاکستان کو 19 بین الاقوامی ایونٹس کی منظوری دی ہے جن میں سے کئی ایونٹ اسلام آباد میںمنعقد ہوچکے ہیں اور لاہور میں پی ایس اے کا ایونٹ جاری ہے جبکہ آئندہ ماہ کراچی میں پی ایس اے کا ایونٹ کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں سکواش کی بہتری کے لئے سپانسر کو کردار ادا کرنا چاہئے کیونکہ اتنے بڑے ایونٹس کے لئے سپانسرز کا ہونا بہت ضروری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=116875

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں