37.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںمحمد عباس ٹیسٹ کرکٹ میں وقار یونس، آصف اور شبیر کی تیز...

محمد عباس ٹیسٹ کرکٹ میں وقار یونس، آصف اور شبیر کی تیز ترین 50 وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے سے ایک وکٹ کی دوری پر

- Advertisement -

دبئی ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) نوجوان پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد عباس ٹیسٹ کرکٹ میں سابق ہم وطن باﺅلرز وقار یونس، محمد آصف اور شبیر احمد کی تیز ترین 50 وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے، کارنامہ انجام دینے کیلئے ایک وکٹ درکار ہے، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ عباس (کل) جمعرات کو آسٹریلیا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں وقار، آصف اور شبیر کا ریکارڈ توڑ دیں گے، اگر عباس کامیاب ہوئے تو وہ پاکستان کی جانب سے تیز ترین 50 وکٹیں لینے کا یاسر شاہ کا ریکارڈ برابر کر لیں گے، یاسر نے 9 میچز میں اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ عباس بھی کینگروز کے خلاف نواں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں، وقار یونس، محمد آصف اور شبیر احمد نے 10 میچز میں کیریئر کی 50 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=116965

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں