اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) ایف بی آر کی طرف سے انکم ٹیکس گوشواروں کی وصولی میں 55 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق رواں سال 10 اکتوبر تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 82ہزار سے زائد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 3لاکھ 12ہزار سے زائد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے تھے۔ …
ایف بی آر کی طرف سے انکم ٹیکس گوشواروں کی وصولی میں 55 فیصد کا اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) ایف بی آر کی طرف سے انکم ٹیکس گوشواروں کی وصولی میں 55 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق رواں سال 10 اکتوبر تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 82ہزار سے زائد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 3لاکھ 12ہزار سے زائد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے تھے۔ رواں مالی سال کے دوران جمع کرائے جانے والے گوشواروں میں ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد کااضافہ ہوا ہے۔ انکم ٹیکس گوشواروں کی وصولی میں اضافہ سے رواں مالی سال کے دوران ٹیکس وصولی میںاضافے اور ہدف کے حصول کی طرف اہم پیش رفت ہے۔








