اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) کو 284 ارب روپے کی سیوینگز حاصل ہوئیں۔ سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) کے ایک سینئراہلکارنے” اے پی پی“ کو بتایا کہ یکم جولائی سے لیکر30 ستمبر تک سی ڈی این ایس کی مختلف سکیموں میں 284 ارب روپے سرمایہ کاری …
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کو 284 ارب روپے کی سیوینگز حاصل، سی ڈی این ایس کی مختلف سکیموں میں 284 ارب روپے سرمایہ کاری کی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) کو 284 ارب روپے کی سیوینگز حاصل ہوئیں۔ سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) کے ایک سینئراہلکارنے” اے پی پی“ کو بتایا کہ یکم جولائی سے لیکر30 ستمبر تک سی ڈی این ایس کی مختلف سکیموں میں 284 ارب روپے سرمایہ کاری کی گئی ، سی ڈی این ایس نے رواں مالی سال کیلئے مجموعی طورپر963 ارب روپے کی بچتوں کے حصول کاہدف مقررکیاہے۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں سی ڈی این ایس کی مختلف سکیموں میں 202 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی تھی جبکہ اس عرصہ کیلئے 154 ارب روپے کا ہدف مقررکیاگیاتھا۔








