اعصام الحق فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ہیمبرگ اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ہیمبرگ ۔ 14 جولائی (اے پی پی) سٹار پاکستانی پلیئر اعصام الحق قریشی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ اعصام الحق اور ڈینئل نیسٹر نے کوارٹرفائنل میں کولن فلیمنگ اور فرسٹرنبرگ کی جوڑی کو کانٹے دار مقابلے کے بعد شکست دی۔ ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹرفائنل میں اعصام الحق اور ان کے کینیڈین جوڑی دار ڈینئل نیسٹر نے عمدہ …

ہیمبرگ ۔ 14 جولائی (اے پی پی) سٹار پاکستانی پلیئر اعصام الحق قریشی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ اعصام الحق اور ڈینئل نیسٹر نے کوارٹرفائنل میں کولن فلیمنگ اور فرسٹرنبرگ کی جوڑی کو کانٹے دار مقابلے کے بعد شکست دی۔ ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹرفائنل میں اعصام الحق اور ان کے کینیڈین جوڑی دار ڈینئل نیسٹر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کولن فلیمنگ اور فرسٹرنبرگ کو سخت مقابلے کے بعد 6-3، 4-6 اور 10-2 سے زیر کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

Leave a Reply