28.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیلی جنگی طیاروں کے غزہ پر حملے، 3 فلسطینی زخمی

اسرائیلی جنگی طیاروں کے غزہ پر حملے، 3 فلسطینی زخمی

- Advertisement -

غزہ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ا±س کے جنگی طیاروں نے فلسطینی علاقے غزہ میں مختلف اہداف پر حملے کیے ہیں۔ یہ حملے ا س فلسطینی راکٹ داغے جانے کے جواب میں کیے گئے، جو جنوبی اسرائیل میں ایک مکان پر گرا تھا۔ اس راکٹ حملے کے بعد تین افراد کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ اسرائیلی حکام نے یہ نہیں بتایا کہ ان افراد کو کس نوعیت کے زخم آئے ہیں۔ غزہ میں عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے 8 مختلف مقامات کو نشانہ بنایا۔ فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق جنگی طیاروں کے حملے میں کم از کم تین3 فلسطینی زخمی ہوئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=117958

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں