اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی دوماہ میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں 1.17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اور اگست 2018ءکے دوران ملک میں صنعتی سرگرمیاں معمولی سست روی کا شکار رہیں اور بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.17 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق اس عرصہ میں …
ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.17 فیصد کمی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی دوماہ میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں 1.17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اور اگست 2018ءکے دوران ملک میں صنعتی سرگرمیاں معمولی سست روی کا شکار رہیں اور بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.17 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق اس عرصہ میں کوئلہ، پٹرولیم مصنوعات، نان میٹالک منرلز اور فرٹیلائزرز کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی تاہم اس کے برعکس اشیائے خوراک، بیوریجز، تمباکو اور الیکٹرانکس کی پیداوار میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اعدادوشمارکے مطابق جولائی اور اگست میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جولائی میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.54 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔








