26.3 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچین اور بیلجیم کے وزرائے اعظم کے درمیان باہمی روابط اور تبادلوں...

چین اور بیلجیم کے وزرائے اعظم کے درمیان باہمی روابط اور تبادلوں کو مضبوط کرنے کے لئے مذاکرات

- Advertisement -

برسلز۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) بیلجیم کے وزیر اعظم چارلس مچل اور چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کی ملاقات میں نے دونوں ممالک کے اعلی سطحی تبادلے برقرار رکھنے ، باہمی روابط اور تبادلوں کو مضبوط کرنے، سیاسی اعتماد کوبڑھانے اورایک دوسرے کے کلیدی مفادات کا خیال رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔ چین کے خبررساں ادارے کے مطابق برسلز میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماروں نے اتفاق کیا کہ مختلف میدانوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ ملاقات میں چارلس مچل نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کثیرالطرفہ نظام سمیت عالمی انتظام و انصرام کے امور پر دونوں فریقین کے مابین وسیع اتفاق رائے موجود ہے اور دونوں ممالک عالمی امن و استحکام اور ترقی کے لیے مشترکہ کوشش کرتے رہیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118106

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں