29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومکھیل کی خبریںویسٹ انڈیز کا ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان،...

ویسٹ انڈیز کا ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان، میگا ایونٹ 9 سے 24 نومبر تک ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا

- Advertisement -

کنگسٹن۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) ویسٹ انڈیز نے آئندہ ماہ شیڈول ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے ویمنز سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ 2016ءمیں منعقدہ ورلڈ ٹی ٹونٹی فاتح سکواڈ کی 11 کھلاڑیوں کو ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے۔ میگا ایونٹ 9 سے 24 نومبر تک ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ میں میزبان ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ویسٹ انڈین ٹیم ابتدائی روز بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے ٹائٹل دفاع مہم کا آغاز کرے گی۔ ایونٹ میں میزبان ٹیم کے علاوہ انگلینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، پاکستان، آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118245

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں