راولپنڈی۔19 اکتوبر(اے پی پی) قائد اعظم ٹرافی ون ڈے کپ 2018ءمیں اب تک کھیلے گئے میچوں میں نیشنل بنک پول اے اور سوئی سدرن گیس کارپوریشن پول بی میں سرفہرست ہے۔ پی سی بی کے مطابق نیشنل بنک کی ٹیم پول اے میں چھ میں سے پانچ میچ جیت کر 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ کے آر ایل نے بھی پانچ میچ جیتے ہیں تاہم کم رن ریٹ کی وجہ سے وہ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔ حبیب بنک آٹھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، اسلام آباد چوتھے اور پشاور ریجن پانچویں نمبر پر ہے۔ پول بی میں سوئی سدرن گیس کارپوریشن، پی ٹی وی اور واپڈا کے دس، دس پوائنٹس ہیں۔ بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر سوئی سدرن گیس کارپوریشن پہلے، پی ٹی وی دوسرے اور واپڈا تیسرے نمبر پر ہے۔ راولپنڈی چوتھے اور ملتان ریجن پانچویں نمبر پر ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118261