- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عباس نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم کی فتح میں کردار ادا کرنا میرے لئے باعث فخر لمحہ ہے، اگلا ہدف دنیا کا نمبر ایک باﺅلر بننا ہے اور مقصد کے حصول کیلئے سخت محنت کروں گا۔ عباس نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں غیرمعمولی باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کی دونوں اننگز میں 10 وکٹیں لیکر گرین شرٹس کو ٹیسٹ تاریخ میں رنز کے اعتبار سے بڑی فتح دلائی تھی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118416
- Advertisement -