29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومکھیل کی خبریںہٹمائر کی سنچری رائیگاں، بھارت نے کالی آندھی کو پہلے ون ڈے...

ہٹمائر کی سنچری رائیگاں، بھارت نے کالی آندھی کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے ہرا دیا

- Advertisement -

گوہاٹی۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) ویرات کوہلی اور روہت شرما کی شاندار سنچریوں کی بدولت بھارت نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، بھارتی ٹیم نے 323 رنز کا ہدف 43ویں اوور میں محض 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، 10 رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد کپتان کوہلی اور شرما نے انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کی شراکت میں 246 رنز جوڑ کر کالی آندھی کی جیت کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا، کوہلی 140 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے لیکن شرما ڈٹے رہے اور انہوں نے 152 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، ہٹمائر کی سنچری رائیگاں گئی، کوہلی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118508

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں