27.7 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی قیادت کا ترکی مقتول صحافی جمال خاشقجی کے خاندان سے اظہار...

سعودی قیادت کا ترکی مقتول صحافی جمال خاشقجی کے خاندان سے اظہار تعزیت

- Advertisement -

ریاض۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ترکی میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مقتول کے خاندان سے تعزیت کی ہے۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مقتول صحافی کے صاحبزادے صلاح جمال خاشقجی سے ٹیلیفون پر ان کے والد کے استنبول میں سعودی قونصل خانے میں قتل پر تعزیت کی اورلواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔اس موقع پر صلاح خاشقجینے شاہ سلمان کی جانب سے تعزیت پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے بھی ٹیلیفون پر مقتول جمال خاشقجیکے بیٹے صلاح جمال خاشقجی اور ان کے دیگر اقارب سے تعزیت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118684

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں