33.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںکولگا م میں نہتے افرادکا قتل کشمیر کی تاریخ کا بدترین سانحہ...

کولگا م میں نہتے افرادکا قتل کشمیر کی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے، اشرف صحرائی

- Advertisement -

سرینگر۔23اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں تحریک حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے لارو کولگام میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے کشمیری نوجوانوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس قیامت خیز سانحہ کو کشمیرکی تاریخ کا سنگین اور بدترین واقعہ قرار دیاہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد اشرف صحرائی نے سرینگر میں جار ی ایک بیان میں اس قومی سانحہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ نہتے کشمیریوں کو خون میں نہلایاجارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی فوج کے اس خونیں کھیل سے انسانیت پر سکتہ طاری ہے اور ہر ذی حس اور باضمیر شخص خون کے آنسو رو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف بھارتی فوج گولیوں کا بے دریغ استعمال کرکے نوجوانوں کوشہید کرتی ہے جبکہ دوسری طرف بارود بچھا کر معصوموں کو تہہ خاک سلا دیا جاتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118743

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں