وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پرائم منسٹر ہاوس کو یونیورسٹی بنانے کے سلسلے میں پیش رفت پر جائزہ اجلاس

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) ایوان وزیراعظم میں مجوزہ یونیورسٹی کے چارٹر کے مسودے کی جائزہ کمیٹی، وائس چانسلر کے چناو کے لئے سرچ کمیٹی کی تشکیل اور پہلے مرحلے میں انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانس اسٹڈیز کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ یونیورسٹی کے ڈیزائن اور آپریشنل معاملات کے لئے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کی سربراہی میں کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ …

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) ایوان وزیراعظم میں مجوزہ یونیورسٹی کے چارٹر کے مسودے کی جائزہ کمیٹی، وائس چانسلر کے چناو کے لئے سرچ کمیٹی کی تشکیل اور پہلے مرحلے میں انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانس اسٹڈیز کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ یونیورسٹی کے ڈیزائن اور آپریشنل معاملات کے لئے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کی سربراہی میں کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بدھ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پرائم منسٹر ہاو¿س کو یونیورسٹی بنانے کے سلسلے میں پیش رفت پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر برائے وفاقی تعلیم و قومی ورثہ شفقت محمود، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری اور ایچ ای سی کے افسران شریک تھے۔

مزید خبریں