نیو یارک ۔26 اکتوبر(اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ تمام تنازعات خصوصا طویل عرصہ کے فلسطین اور کشمیر جیسے تنازعات کی بنیادی وجوہات دور کر کے انہیں حل کیا جائے کیونکہ ان علاقوں میں خواتین کو غیر ملکی قابضین کے ہاتھوں بے پناہ تشدد اور مصائب کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ خواتین اور …
اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی کا سلامتی کونسل سے خطاب

مزید خبریں
نیو یارک ۔26 اکتوبر(اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ تمام تنازعات خصوصا طویل عرصہ کے فلسطین اور کشمیر جیسے تنازعات کی بنیادی وجوہات دور کر کے انہیں حل کیا جائے کیونکہ ان علاقوں میں خواتین کو غیر ملکی قابضین کے ہاتھوں بے پناہ تشدد اور مصائب کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ خواتین اور لڑکیوں کو آسانی سے تشدد کا نشانہ بنایا جاسکتاہے جبکہ تنازعات والے کئی علاقوں میں جارحیت کرنے والی فوج اور منصوبہ سازشہریوں کو ڈرانے دھمکانے کے جنگی حربہ کے طور پر خواتین اور بچیوں کا استحصال کرتے ہیں۔ سفیر ملیحہ لودھی نے 15 رکنی سلامتی کونسل سے خطاب میں زور دیا کہ خواتین کےلئے چا ر بنیادی ستونوں پرمساوی توجہ دیئے جانے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ان چار بنیادی ستونوں میں تنازعات والے علاقوں میں خواتین کا تحفظ، خواتین کے مفادات کے تحفظ کےلئے امن و سلامتی کے ایجنڈاکو فروغ دینا ، انسانی حقوق کے قومی اداروں کو مضبوط بنا نا شامل ہیں تاکہ خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کی پامالی کی مانیٹرنگ کی جاسکے۔ پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے مصالحت میں خواتین کی خصوصی مہارت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو اقوام متحدہ کے مشنز کی سربراہی کرنی چاہیئے جبکہ امن کے قیام میں ان کی اہمیت کے پیش نظر انہیں صنفی تناظر میں مستحکم بنایا جائے، اس سے امن معاہدوں میں خواتین کے کردار میں اضافہ ہوجائے گا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ تعمیر نواور تناعہ ختم ہونے کے بعد کے مراحل میں بھی ان کا کردار بڑھ جائے گا۔








