نیویارک ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرماندا ایسپی نوسا نے 2018 ء کے لئے انسانی حقوق کا ایوارڈ جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جبکہ یہ ایوارڈ جیتنے والوں میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی پاکستانی قانون دان عاصمہ جہانگیر بھی شامل ہیں جن کا انتقال گذشتہ فروری میں ہوا تھا۔ ایوارڈ حاصل کرنے والے دیگر افراد …
پاکستانی قانون دان مرحومہ عاصمہ جہانگیرکے لئے انسانی حقوق کے عالمی ایوارڈ کا اعلان

مزید خبریں
نیویارک ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرماندا ایسپی نوسا نے 2018 ء کے لئے انسانی حقوق کا ایوارڈ جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جبکہ یہ ایوارڈ جیتنے والوں میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی پاکستانی قانون دان عاصمہ جہانگیر بھی شامل ہیں جن کا انتقال گذشتہ فروری میں ہوا تھا۔ ایوارڈ حاصل کرنے والے دیگر افراد میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنزانیہ کی سرکردہ رہنما ربیکا گیومی ، برازیل کی مقامی کمیونٹی کے حقوق کی سرکردہ رہنما جوئے نیاواپی چینا اور آئر لینڈ میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم فرنٹ لائین ڈیفنڈرز شامل ہیں ۔ عاصمہ جہانگیر کو انسانی حقوق کا عالمی سطح کا یہ باوقار ترین ایوارڈ بعد از مرگ دیا گیا ہے ۔ وہ 1998 ءسے لے کر 2004 ءتک ماورائے عدالت ہلاکتوں کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹر بھی رہیں۔وہ 2004 ءسے لے کر2010 ءتک مذہبی آزادی بارے بھی اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر رہیں ۔ یہ ایوارڈ بنیادی آزادیوں اور انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ میں غیر معمولی کردار ادا کرنے والے افراد اور تنظیموں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتاہے ۔








