وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کا تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ سابق حکومت نے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کے لئے این ایچ اے کے ٹھیکے دیئے جس سے منصوبوں کی لاگت میں کئی سو گناہ اضافہ ہوا،7 منصوبوں کے خصوصی آڈٹ کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں، وزارت مواصلات 100 دن پورے ہونے سے پہلے ای بلنگ اور ای ٹینڈرنگ کا نظام …

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ سابق حکومت نے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کے لئے این ایچ اے کے ٹھیکے دیئے جس سے منصوبوں کی لاگت میں کئی سو گناہ اضافہ ہوا،7 منصوبوں کے خصوصی آڈٹ کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں، وزارت مواصلات 100 دن پورے ہونے سے پہلے ای بلنگ اور ای ٹینڈرنگ کا نظام متعارف کروائے گی، مختصر عرصے میں وزارت نے ریونیو میں27 کروڑ 70 لاکھ روپے اضافہ کیا ہے۔ جمعہ کو کنسٹرکشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ تقریب میں شجرکاری کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مواصلات نے کہا کہ سات بڑے منصوبے سامنے آئے جن میں ٹھیکیداروں کو فائدہ پہنچانے کےلئے ان کی لاگت میں 300 فیصد سے بھی زیادہ اضافہ کیا گیا۔ وزارت مواصلات نے ان منصوبوں کے خصوصی آڈٹ کرانے کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں۔مراد سعید نے کہا کہ این ایچ اے اور دیگر محکموں کی کروڑوں ایکڑ اراضی پر قبضہ مافیا نے قبضہ جما رکھا ہے۔ انہوں نے کہا شاہانہ ٹھاٹھ باٹھ کے لئے حاصل کی گئی کروڑوں روپے کی گاڑیوں کی نیلامی کی جارہی ہے۔