پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاو¿ جنگ کا وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین اور سی پیک منصوبے پر بریفنگ کے دوران اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی)پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاو¿ جنگ نے کہاہے کہ چینی حکومت اور عوام وزیر اعظم عمران خان کے دورے کے منتظر ہیں، چین وزیر اعظم کے وژن ”نیا پاکستان“ کے معترف ہے، جب سے نئی حکومت بنی عمران خان کا چین میں انتظار ہو رہا ہے ، ہم ا±بھرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستانی معیشت میں سرمایہ کاری کو بڑھائیں …

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی)پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاو¿ جنگ نے کہاہے کہ چینی حکومت اور عوام وزیر اعظم عمران خان کے دورے کے منتظر ہیں، چین وزیر اعظم کے وژن ”نیا پاکستان“ کے معترف ہے، جب سے نئی حکومت بنی عمران خان کا چین میں انتظار ہو رہا ہے ، ہم ا±بھرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستانی معیشت میں سرمایہ کاری کو بڑھائیں گے،”پاکستان سے خریدو، پاکستان کو بیچو“ چین کی پالیسی ہے، ہمیں یقین ہے وزیر اعظم کے وژن ” نیا پاکستان “کو دونوں ممالک ملکر مکمل کر سکتے ہیں، سی پیک کا منصوبہ نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ خطے کی خوشحالی کے لئے بھی انتہائی ضروری ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین اور سی پیک منصوبے پر بریفنگ کے دوران چینی سفیر نے بتایا کہ چینی قیادت اورعوام کو وزیراعظم کے دورہ چین سے خوش آئند توقعات وابستہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نئی حکومت اقتصادی، سماجی اور خارجہ پالیسی کی ترقی چاہتی ہے۔ چینی سفیر یاو¿ جنگ نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی کمیونٹی کا ایک ذمہ دار رکن ہے۔