اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے جمعہ کو پولی کلینک کے ڈینگی وارڈ کا دورہ کیا اور ڈینگی کے مریضوں کو دی جانے والی علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیر صحت نے ہدایت کی کہ مریضوں کے علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور علاج میں کسی قسم کی کوتاہی برادشت نہیں کی …
وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کاپولی کلینک ہسپتال کے ڈینگی وارڈ کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے جمعہ کو پولی کلینک کے ڈینگی وارڈ کا دورہ کیا اور ڈینگی کے مریضوں کو دی جانے والی علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیر صحت نے ہدایت کی کہ مریضوں کے علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور علاج میں کسی قسم کی کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی، ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی پر قابو پانے کےلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ گذشتہ سال کی نسبت اس سال ڈینگی کے کیس کم رپورٹ ہوئے ہیں اور زیادہ تر کیسز دیہی علاقوں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ انسداد ڈینگی کےلئے داخلی اور بےرونی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کھڑے پانی کے ذخائرکو کیمیائی مواد کی مدد سے صاف کیا جا سکے جبکہ مرض کے حامل ڈینگی مچھر کی نگرانی ڈینگی لاروا کے افزائش نسل کے مقام کو ہاتھ سے تباہ کرنا داخلی نگرانی میں شامل ہے۔








