اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک بہت ایٹمی صلاحیت کا حامل ایک اہم اسلامی ملک ہے جس کے پاس ایک بہت بڑی اور تجربہ کار فوج موجود ہے، اس لیے پاکستان کو لیڈر شپ کا کردار ادا کرنا چاہیئے، یمن اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کے کردار کے لیے پوری کابینہ میں سیر حاصل بحث …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک بہت ایٹمی صلاحیت کا حامل ایک اہم اسلامی ملک ہے جس کے پاس ایک بہت بڑی اور تجربہ کار فوج موجود ہے، اس لیے پاکستان کو لیڈر شپ کا کردار ادا کرنا چاہیئے، یمن اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کے کردار کے لیے پوری کابینہ میں سیر حاصل بحث ہوئی، یمن کے معاملے پر ملکی مفاد کے خلاف کوئی کام نہیں کریں گے، وزیراعظم عمران خان ایک بہترین لیڈر ہیں جو اسلامی ممالک کے درمیان تنازعات کا حل چاہتے ہیں جو ایک مثبت قدم ہے جسے سراہا جانا چاہیئے، تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین پارلیمان کو پارلیمانی آداب کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیئے تاکہ پارلیمان کی عزت و توقیر میں مزید اضافہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔








