اسلام آباد ۔27 اکتوبر(اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرکے منصفانہ حل تک پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی سیاسی ، سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا،کشمیر ی عوام کی تحریک حق خود ارادیت کو بندوق کے زور پر نہیں دبایا جا سکتا۔ ہفتہ کویوم سیاہ کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔27 اکتوبر(اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرکے منصفانہ حل تک پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی سیاسی ، سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا،کشمیر ی عوام کی تحریک حق خود ارادیت کو بندوق کے زور پر نہیں دبایا جا سکتا۔ ہفتہ کویوم سیاہ کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق دیئے جانے تک پاکستان ان کی حمایت جاری رکھے گا۔ سپیکر نے کہا کہ کشمیر ی عوام کی تحریک حق خودارادیت کو بندوق کے زور پر نہیں دبایا جا سکتا،کشمیر پر بھارتی افواج کا غاصبانہ قبضہ تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک فلیش پوائنٹ ہے او ر نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن کے لیے ایک مستقل خطر ہ ہے، پاکستان مقبوضہ وادی میں بھارتی سکیورٹی فورسزکی طر ف سے ڈھائے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا۔








