وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین کا یوم سیاہ کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور مقبوضہ کشمیر کے عوام جلد آزادی حاصل کریں گے، بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر27 اکتوبر1947ءکو غیرقانونی قبضہ کے حوالے سے منائے جانے والے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان کشمیریوں کے شانہ بشانہ …

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور مقبوضہ کشمیر کے عوام جلد آزادی حاصل کریں گے، بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر27 اکتوبر1947ءکو غیرقانونی قبضہ کے حوالے سے منائے جانے والے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ان کی جدوجہد آزادی اور بھارت کے ریاستی مظالم کے خلاف ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مقیم کشمیری اور دنیا بھرمیں مقیم کشمیریوں نے ہفتہ کو یوم سیاہ منایا کیونکہ اس دن بھارتی فوج نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریاست کشمیر پر غیرقانونی قبضہ کیا تھا۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی متاثرکن ہے اور ہزاروں کشمیریوں نے اپنی جانوںکی قربانیاں دی ہیں جبکہ کئی ہزار خواتین کی عصمت دری کی گئی اور ہزاروں کی تعداد میں نہتے اور معصوم کشمیریوں کو بے گھر کیا گیا ۔