وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا بین الاقوامی ایئر ٹریفک کنٹرولرز ڈے کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے،بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کی ترقی کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا،سول ایوی ایشن کی گلوبل ویلج میں بہت بڑی کامیابی ہے۔وہ ہفتہ کو بین الاقوامی ایئر ٹریفک کنٹرولرز ڈے کی تقریب سے خطاب کر رہے …

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے،بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کی ترقی کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا،سول ایوی ایشن کی گلوبل ویلج میں بہت بڑی کامیابی ہے۔وہ ہفتہ کو بین الاقوامی ایئر ٹریفک کنٹرولرز ڈے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر انٹرنیشنل ایئر ٹریفک کنٹرولر کے صدر جاوید حمید،ڈائریکٹر سول ایوی ایشن طارق محمود سمیت ایئر ٹریفک اور سول ایوی ایشن کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ دنیا کو بتانے کا وقت آ گیا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے اور موجودہ حکومت پاکستان کو مشکلات سے نکالے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک میںایئر ٹریفکنگ کنٹرولر کا بہت اہم کردار ہے‘ جس میں آپ لوگ بہت اچھا کام کرتے ہیں‘ پاکستان آپ کے تعاون کا شکرگزار ہے‘ آپ لوگ اس قوم کے نا گوار ہیروز ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کی ترقی کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں۔