چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی میڈیا سے گفتگو

لاہور۔28 اکتوبر(اے پی پی )چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پاکستان ہر لحاظ سے ٹیک آف کرنےوالا ملک ہے‘ اللہ کرے ملک کو ایسی دیانتدار‘ محب وطن قیادت ملے جو ملک کو آگے لیکر جائے اور ہم دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جائیں،آئندہ سال جنوری میں دیا مر بھاشا ڈیم پر کام شروع ہو جائے گا،ڈیم کیلئے لوگ جتنا بھی حصہ ڈال سکتے …

لاہور۔28 اکتوبر(اے پی پی )چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پاکستان ہر لحاظ سے ٹیک آف کرنےوالا ملک ہے‘ اللہ کرے ملک کو ایسی دیانتدار‘ محب وطن قیادت ملے جو ملک کو آگے لیکر جائے اور ہم دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جائیں،آئندہ سال جنوری میں دیا مر بھاشا ڈیم پر کام شروع ہو جائے گا،ڈیم کیلئے لوگ جتنا بھی حصہ ڈال سکتے ہیں ڈالیں کیونکہ یہ آنے والے وقتوں میں آسانیاں پیدا کرنے کےلئے ہماری ضرورت ہے،وہ اتوار کے روزامام الاولیاءالشیخ السید علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے 975 ویں عرس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے محکمہ اوقاف و مذہبی امور اور سید ہجویر فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام سید طاہر رضا بخاری کی تنصیف ’ ’الزاد لخیرفی علوم سید الہجویر“ کی رونمائی بھی کی ،چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ بزرگوں کی اہل لاہور پر رحمتیں ہیں‘ حضرت داتا گنج بخشؒ کا سب سے بڑا پیغام انسانیت کی خدمت کرنا ہے، حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار پر جو رونق ہے وہ کہیں نہیں