پاکستان نے ابوظہبی میں ہونے والی ”ایکسپو 2020“ میں شرکت کے لئے باضابطہ معاہدے پر دستخط کر دئیے

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی)پاکستان نے ابوظہبی میں ہونے والی ”ایکسپو 2020“ میں شرکت کے لئے باضابطہ معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں، پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر معظم احمد خان اور یو اے ای کی جانب سے وزارت خارجہ امور اور عالمی تعاون کے معاون وزیر سلطان الشمسی نے دستخط کیے۔ یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وزیر …

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی)پاکستان نے ابوظہبی میں ہونے والی ”ایکسپو 2020“ میں شرکت کے لئے باضابطہ معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں، پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر معظم احمد خان اور یو اے ای کی جانب سے وزارت خارجہ امور اور عالمی تعاون کے معاون وزیر سلطان الشمسی نے دستخط کیے۔ یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وزیر مملکت برائے عالمی تعاون و ڈی جی ایکسپو 2020رحیم الہاشمی اور وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد بھی اس موقع پر موجود تھے۔معاہدے پر دستخط کے بعد پاکستان پویلین کی تعمیر کےلئے سرگرمیاں باضابطہ شروع ہو گئیں، اس پویلین کو ایمرجنگ پاکستان کا نام دیا گیا ہے جس میں چاروں صوبوں کی نمائندگی ہے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ ”کنکٹنگ مائینڈ، کریایٹنگ دی فیوچر“ کے موضوع پر اس ایکسپو میں شرکت کو پاکستان سودمند دیکھنا چاہتا ہے۔

مزید خبریں