وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واﺅڈا کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واﺅڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے نئے پاکستان میں کسی قسم کی کرپشن یا کوئی دھوکہ، فراڈ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کرپشن سے پاک ماحول، سچائی اور ایمانداری پر یقین رکھتی …

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واﺅڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے نئے پاکستان میں کسی قسم کی کرپشن یا کوئی دھوکہ، فراڈ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کرپشن سے پاک ماحول، سچائی اور ایمانداری پر یقین رکھتی ہے۔ پاکستان کو سعودی عرب سے قرض کی صورت میں ملنے والی رقم کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت دوست ممالک سے ملنے والے تمام فنڈز عوامی فلاحی منصوبوں پر خرچ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومتوں نے دیگر ممالک سے لیے جانے والے قرض کو عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کے بجائے اپنے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک و قوم کا پیسہ لوٹنے والے کرپٹ عناصر کے ساتھ کسی قسم کا کوئی معاہدہ یا این آر او نہیں کرے گی۔