وزیر دفاع پرویز خٹک سے ترک سفیر مصطفی یاردکل کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وزیر دفاع پرویز خٹک سے ترک سفیر مصطفی یاردکل نے راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر دفاع نے واضح کیا کہ پاکستان اور ترکی اپنے بے مثال تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔ ان تعلقات کی بنیاد مشترکہ یقین ، اقتدار ، تہذیب، تہذیبی روابط ، تاریخ اور باہمی اعتماد ہے۔ وزیر دفاع …

راولپنڈی ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وزیر دفاع پرویز خٹک سے ترک سفیر مصطفی یاردکل نے راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر دفاع نے واضح کیا کہ پاکستان اور ترکی اپنے بے مثال تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔ ان تعلقات کی بنیاد مشترکہ یقین ، اقتدار ، تہذیب، تہذیبی روابط ، تاریخ اور باہمی اعتماد ہے۔ وزیر دفاع نے طیب اردگان کی بے مثال قیادت میںترکی کی خوشحالی اور ترقی کو سراہا ، وزیر دفاع نے مسئلہ کشمیر پر ترکی کی مضبوط حمایت کو سراہا۔اس کے جواب میں سفیر موصوف نے دونوں ممالک کے مابین باہمی دو طرفہ دلچسپی کے معاملات بالخصوص دفاعی شعبہ میں برادرانہ تعلقات کے فروغ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی سفارت کے دوران دونوں ممالک میں مزید شعبوں میں باہمی ترقی کے لیئے مزید تعاون اور تعلقات کو مزید مضبوط بنا دیں گے۔ وفاقی وزیر نے ترک سفارت خانے میں ترک قومی دن کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب میں بھی شرکت کی۔ ترک سفیر نے وفاقی وزیر کو ان کی تعیناتی پر مبارکباد پیش کی۔

مزید خبریں