اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کی بری فوج کے کمانڈر میجر جنرل صالح محمد صالح نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی صورتحال،دفاع،فوجی تربیت اور سکیورٹی کے شعبے میں تعاون سمیت دیگر امور زیر غور آئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق مہمان شخصیت نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی …
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کی بری فوج کے کمانڈر میجر جنرل صالح محمد صالح کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کی بری فوج کے کمانڈر میجر جنرل صالح محمد صالح نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی صورتحال،دفاع،فوجی تربیت اور سکیورٹی کے شعبے میں تعاون سمیت دیگر امور زیر غور آئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق مہمان شخصیت نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔








